صوابی، کالو خان میں چوری کی مختلف وارداتیں ،چوروں نے لاکھوں کی نقدی ، زیورات چوری کرلئے

جمعرات 17 جون 2021 21:33

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2021ء) علاقہ کالو خان میں چوری کے مختلف وارداتوں میں چوروں نے لاکھوںروپے نقدی اور لاکھوں روپے مالیت کے زیورات چوری کر کے فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

نعیم خان سکنہ آدینہ نے تھانہ کالو خان میں ایف آئی آر در ج کراتے ہوئے بتایا کہ نامعلوم افراد نے ان کے گھر کے تالے توڑ کر کمرے میں موجود ساڑھے دس تولے زیورات ، نو لاکھ تیرہ ہزار آٹھ سو روپے ، 160درہم ، ایک عدد ڈیجیٹیل کیمرہ اور ایک عدد موبائل چوری کر کے فرار ہو گئے۔

دریں اثناء عمران علی سکنہ ملک آباد نے تھانہ کالو خان میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ روز ایک ملزم نے ان کی دوکان سے چوبیس ہزار روپے مالیت کے چار عدد موبائل سیٹ چوری کر کے فرار ہو گئے۔ کالو خان پولیس نے چور کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں