صوابی،زبانی تکرار پر بھائی نے بھائی پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا

اتوار 20 جون 2021 18:50

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2021ء) موضع پلوسئی میں زبانی تکرار پر بھائی نے بھائی پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔بیوہ سلیم سکنہ سرد چینہ حال پلوسئی نے تھانہ پر مولی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کے دیور سلمان نے ان کی شوہر یعنی اپنے بھائی سلیم پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں وجہ عناد زبانی تکرار بیان کی گئی ہے پرمولی پولیس نے مقتول کی بیوہ کی رپورٹ پر مقتول کے بھائی کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں