صوابی،علاقہ گدون آمازئی کے چھ دیہاتوں کے عوام کا طور غر فیڈر کے ساتھ منسلک کرنے کیخلاف گدون چوک ٹوپی میں احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 18 ستمبر 2021 23:30

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2021ء) علاقہ گدون آمازئی کے چھ دیہاتوں کے عوام نے طور غر فیڈر کے ساتھ منسلک کرنے کے خلاف گدون چوک ٹوپی میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔شرکاء کے مطابق یہ چھ دیہات اس سے قبل گندف فیڈر کے سات منسلک تھے لیکن اب ان علاقوں کو طور غر فیڈر کے ساتھ منسلک کر دیا گیا جس کی وجہ سے علاقہ بھر میں نہ صرف طویل ترین لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے بلکہ وولٹیج بھی انتہائی کم ہے۔

اس اقدام کے خلاف منگل چھائی فیڈر پر طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف منگل چھائی، چنئی اور دالوڑائی کے عوام ایم پی اے حاجی رنگیز احمد خان کے دیرے پر اپنا احتجاج کیا۔ واضح رہے کہ گدون کیساتھ ہر لحاظ سے ذیادتی اور سوتیلی ماں والا سلوک روا رکھا جاتا ہے جوکہ افسوسناک ہے۔ اسکے علاوہ پورے گدون میں لوڈشیڈنگ کے ساتھ ساتھ ظالمانہ اوور بلنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

(جاری ہے)

پورے سال میں میٹر ریڈرز حضرات گدون بجلی صارفین کا باقاعدگی سے میٹر ریڈنگ نہیں کراتا۔ میٹر ریڈرز اہلکار ایس ڈی او گدون آفس میں پنکھے کے نیچے بیٹھ کر اپنی مرضی کے سینکڑوں کی تعداد میں یونٹ ڈال کر مہنگائی کے خوار وزار غریب لوگوں پر ہزاروں روپے کے بجلی بل بھیجوا کرخودکشی کرنے پر مجبور کر رہے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ اگر اس کے بعد بھی مسئلہ حل نہ ہوا اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے پاس اسپیکر ہاوس مرغز کے سامنے احتجاج کرینگے۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں