صوابی ،پولیس کی کارروائیاں ،منشیات ،اسلحہ بر آمد ،ملزمان کو گرفتار کر لیا

جمعہ 24 ستمبر 2021 18:12

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2021ء) ضلع صوابی کی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات اور اسلحہ بر آمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق نارکوٹکس ایریڈیکیشن ٹیم نے گاڑ روڈ پر دوران گشت ایک موٹر سائیکل کے خفیہ خانوں سے 497گرام آئیس برامد کر کے زمین محمد کو گرفتار کر لیا ایک اور کارروائی کے دوران ایس ایچ او صوابی عجب درانی کی قیادت میں پولیس نے موضع بام خیل میں ایک خاتون کے قبضے سے 317گرام آئیس ،279گرام ہیروئن اور 10500روپے برا ٓمد کر کے گرفتار کر لیا۔

چھوٹا لاہور پولیس نے 4044گرام چرس برا ٓمد کر کے لعل محمد سکنہ شیر اباد کو گرفتار کر لیا۔ جب کہ ایس ایچ او تھانہ تورڈھیر شفیق احمد کی قیادت میں پولیس نے ناکہ بندی کے دوران ایک رکشے میں سوار نجم الحسن سکنہ جہانگیرہ کے قبضے سے 1500عدد تیس بور کارتوس، پانچ سو عدد کارتوس بارہ بور، پانچ سو عدد کارتوس نائن ایم ایم ایک ایم فی فائیو رائفل تیس بور بر آمد کر کے گرفتار کر لیا پولیس نے الگ الگ ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں