کل سے صوبے کے تمام سرکاری اور پرائیوٹ سکولز میں ماضی کی طرح ایک بار پھر معمول کے مطابق کلاسز شرو ع ہونگی ،شہرام خان ترکئی

تمام سکولوں میں کرونا کے باعث مرحلہ وار حاضری ختم کر دی گئی ہے سکولوں میں سٹاف اور طلباحکومتی ایس او پیز پر عملدر آمد کو یقینی بنائیں ،وزیر برائے تعلیم

ہفتہ 9 اکتوبر 2021 19:19

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2021ء) خیبر پختونخوا کے وزیر برائے تعلیم شہرام خان ترکئی نے کہا ہے کہ کل بروز پیر گیارہ اکتوبر سے صوبے کے تمام سرکاری اور پرائیوٹ سکولز میں ماضی کی طرح ایک بار پھر معمول کے مطابق کلاسز شرو ع ہونگی موضع تر لاندی میں کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے موقع پر خطا ب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام سکولوں میں کرونا وائرس کے باعث مرحلہ وار حاضری ختم کر دی گئی ہے سکولوں میں سٹاف اور طلباحکومتی ایس او پیز پر عملدر آمد کو یقینی بنائیں تاکہ تعلیمی سلسلہ ماضی کی طرح مستقبل میں بھی چلتا رہے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا سکول کرکٹ لیگ کا افتتاح کر دیا گیا ہے سکولوں کی سطح پر تین سو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے چار ہزار سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں ایک ماہ سے 585میچز منعقد کئے جائیں گیاور قبائیلی اضلاع میں68مقامات پر میچز کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ سکول لیگ کے بعد کالجز و یونیورسٹیز لیگ کے لئے بھی صوبائی حکومت پر عزم ہے پاکستان کرکٹ بورڈ ، محکمہ تعلیم اور محکمہ کھیل کے باہمی تعاون سے لیگ کا انعقاد کیا جارہاہے لیگ کا مقصد پاکستان کو بہترین کھلاڑی فراہم کرنا ہے۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں