صوابی جیل میں این سی ایچ ڈی کے تحت تعلیم بالغان کے سنٹر کا قیام

پیر 11 اکتوبر 2021 19:30

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2021ء) صوابی جیل میں این سی ایچ ڈی کے تحت تعلیم بالغان کے سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے،محکمہ جیل خانہ جات اور این سی ایچ ڈی کے مابین معاہدہ طے پا گیا سپرنٹنڈنٹ جیل صوابی محمد نعیم خان نے منعقدہ تقریب میں فیتہ کاٹ کر تعلیم بالغان کے سنٹر کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ جیل میں موجود قیدیوں میں تالیاں بجا کر ان کا استقبال کیا۔

این سی ایچ ڈی کے لٹریسی پروگرام کے تحت صوابی جیل میں چار دن کے دوران آٹھائیس قیدیوں کو تعلیم بالغان کے لئے چنا گیا جن میں سے پچیس کو ناخواندہ پایا گیا جس کے لئے ایک ایف اے پاس استاد منتخب کیا گیا ۔ اس استاد کو این سی ایچ ڈی کے سٹاف نے بنیادی ٹریننگ دی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے سپرنٹنڈنٹ جیل صوابی محمد نعیم خان نے قیدیوں سے کہا کہ آپ کے لئے ہم نے جیل میں سکول کا بندوبست کر لیا ہے اب یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ اس تعلیمی سنٹر سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھائے تاکہ آپ جیل سے فارغ ہو کر معاشرے میں ایک باعزت شہری بن سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ این سی ایچ ڈی کے تعاون سے صوابی جیل میں دوسرا لٹریسی سنٹر ہے اس سے پہلے سنٹر مکمل ہو چکا ہے اور بائیس قیدیوں کو اسناد مل چکے ہیں جو کہ پانچ ماہ کا کورس مکمل کر چکے ہیں اس کورس میں ان قیدیوں کو تین اردو اور ایک ریاضی کی کتاب پڑھائی گئی این سی ایچ ڈی نے ہمارے ساتھ بہت تعاون کیا قیدیوں کے لئے کتابوں ، سٹیشنری اور ٹریننگ کا بندوبست کرنے کے علاوہ روزانہ دو گھنٹے کی کلاس کے دوران قیدیوں کو بنیادی خواندگی کی تعلیم دی جائے گی ۔

اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لٹریسی این سی ایچ ڈی نے کہا کہ این سی ایچ ڈی کے لٹریسی پروگرام کو اس طرز پر ڈیزائن کیا گیا ہے کہ اگر کوئی ان پڑھ صحیح طریقے سے اسے پانچ ماہ تک پڑھ لے تو اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ سادہ اور آسان عبارت کی پڑھائی اور لکھائی کر سکے گا اس کے علاوہ ریاضی کے بنیادی اصول بھی سمجھ سکے گا یہ کورس صوتی طریقہ کار تدریس پر بھی ہے جس میں ہم طلباء کو تصویروں کے ذریعے پڑھاتے ہیں اور یہ عام طریقہ تدریس سے بالکل مختلف ہے اس لئے ٹریننگ کے بغیر اس کورس کو پڑھانا ممکن نہیں ۔

متعلقہ عنوان :

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں