صوابی پولیس کی کارروائی ، 53 مشکوک افراد گرفتار، اسلحہ ، منشیات برآمد کرلی گئی

جمعرات 14 اکتوبر 2021 19:58

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2021ء) صوابی پولیس نے جرائم پر کنٹرول اور منشیات فروشوں و دیگر مجرمان کی گرفتاری کے لئے ضلع بھر کے مختلف مقامات پر سنیپ چیکنگ کر کے 53 مشکوک افراد گرفتارکر کی02 ریپیٹر،08 پستول بمعہ 56 عدد کارتوس برآمد3.040 کلو گرام چرس اور 51 گرام آئس بھی برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ضلع صوابی میں امن و امان برقرار رکھنے، جرائم کے سدباب، منشیات کے خاتمے اور منشیات فروشوں و جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کے لئے ڈی پی او صوابی محمد شعیب خان کی زیرِ نگرانی سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز، پیدل گشت اور سنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور بیٹ افسران پر مشتمل ٹیمیں ضلع بھر کے مختلف مقامات پر سنیپ چیکنگ پوائنٹس لگا کر گاڑیوں کی بذریعہ وی ایس ایس اور اشخاص کی بذریعہ سی آر وی ایس سسٹم ویریفیکیشن کر رہے ہیںاس سلسلے میں سنیپ چیکنگ کے دوران 54 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا جب کہ 02 ریپیٹر اور 08 عدد پستول بمع 56 عدد کارتوس اور 3.040 کلو گرام چرس اور 51 گرام آئس بھی برآمد کی گئی 23 افراد کے خلاف کاروائی انسدادی عمل میں لائی گئی جبکہ 80 موٹر سائیکلز کی ویریفیکیشن کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں