صوابی،روڈحادثے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد سمیت چار افراد ہلاک

جمعہ 15 اکتوبر 2021 17:45

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2021ء) موضع آدینہ میںیار حسین روڈ پر سڑک کے ایک حادثے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے۔حادثہ یار حسین ادینہ روڈ پر ادینہ بس سٹاف کے قریب پیش آیا۔ ہلاک ہونے والے چار افراد میں دو مرد اوردو خواتین شامل ہیں۔جس میں ایک ہی خاندان کے دو خواتین سمیت تین بدنصیب ارکان ایک موٹر سائیکل پر سوار تھے اور چوتھا جاں بحق ہونے والا شخص 37سالہ خان بہادر سکنہ ہنڈ دوسری موٹر سائیکل پر تھا۔

تینوں افراد تیس سالہ حضرت سید ، 54سالہ مسماة (ز)،تیس سالہ مسماة (س) ساکنان یار حسین علاقہ رزڑ میں اپنے ایک رشتہ دار کے گھر جا رہے تھے اور جب وہ ادینہ بس سٹاپ کے قریب پہنچے تو مخالف سمت سے آنے والی دوسری موٹر سائیکل سے ٹکرا گئے۔

(جاری ہے)

مقامی لوگوں نے ریسکیو حکام کو اطلاع دی اور جب وہ پہنچے تو وہ اپنی بائیک کے ساتھ سڑک پر پڑے تھے۔ریسکیو حکام میں سے ایک لقمان خان نے نمائندے کو بتایا کہ وہ شدید زخمی ہیں اور وہ انہیں فوری طور پر تحصیل کالو خان ہیڈ کوارٹر ہسپتال لے گئے۔

کچھ دیر کے بعد ایک ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔دریں اثناء ایک اور حادثے میں موضع تورڈھیر کا نوجوان وقاص سہیل جاں بحق ہو گیا متوفی گذشتہ روز موٹر سائیکل کے حادثے میں شدید زخمی ہوا تھا ۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں