صوابی،چور یوٹیلیٹی سٹور کے تالے توڑ کر ہزاروں روپے چور ی کر کے فرار ہو گیا

جمعہ 15 اکتوبر 2021 17:45

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2021ء) موضع ہملٹ میں سرکاری یوٹیلیٹی سٹور کے تالے توڑ کر ہزاروں روپے چور ی کر کے چور فرار ہو گیا تاہم ٹوپی پولیس نے بروقت کارروائی کر تے ہوئے نقب زنی کرنے والے چور کو گرفتار کرکے چوری شدہ 52 ہزار روپے برآمدکرلئے۔

(جاری ہے)

مدعی امداد رحمٰن سکنہ ٹوپی نے رپورٹ درج کرتے ہوئے کہا کہ نا معلوم ملزم/ملزمان نے یوٹیلیٹی سٹور واقع ہملٹ کے تالے توڑ کر 52ہزار روپے سرقہ کرکے لے گئے۔

اس واقعہ پر ڈی پی او صوابی محمد شعیب خان نے نوٹس لیتے ہوئے نامعلوم چوروں کو ٹریس و گرفتار کرنے کا ٹاسک سونپا۔ڈی ایس پی ٹوپی افتخار علی کی قیادت میں ایس ایچ او ٹوپی ایوب خان،اے ایس آئی آفسر خان بمع ٹیم نے تفتیش کرتے ہوئے ملزم سلیمان تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کیا، دورانِ تفتیش ملزم سے سرقہ شدہ رقم 52ہزار روپے برآمد کی گئی۔مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں