صوابی،پولیس کی کاروائی، ہوائی فائرنگ کرنے والے تین ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمدکر لیا

جمعہ 15 اکتوبر 2021 17:45

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2021ء) تھانہ کالوخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرنے والے تین ملزمان گرفتار کر کے اسلحہ برآمدکر لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او صوابی کی خصوصی ہدایات پر ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں سرکل رزڑ دیہہ اسماعیلہ میں انچارج چوکی اتم وسیع اللہ خان ASI بمعہ نفری پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ایک تقریب میں تین ملزمان حارث ولد علی رحمان حسن ولد ممتاز علی ہاشم ولد مقبول زمان ساکنان اسماعیلہ جو کہ مسلسل ہوائی فائرنگ کررہے تھے کورنگے ہاتھوں گرفتار کیا، ملزمان سے چار عدد پستول بمع چارجرز و درجنوں کارتوس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے بند بہ حوالات کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں