صوابی، شوہر کے ہاتھوں بچے کو اغواء کرنیوالی بیوی، 2 بیٹیاں قتل، ملزمان فرار

اتوار 17 اکتوبر 2021 14:10

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2021ء) صوبہ خیبر پختون خوا کے ضلع صوابی میں شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی اور 2 بیٹیوں کو قتل کر دیا، خاتون نومولود اغواء کیس میں 7 دن قبل رہا ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق صوابی کے علاقے کالو خان میں شوہر نے بھانجے کے ساتھ مل کر بیوی اور بیٹیوں پر فائرنگ کی۔فائرنگ کے نتیجے میں اس کی بیوی اور 2 بیٹیاں موقع پر جاں بحق ہو گئیں، ، ملزمان جائے وقوع سے فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق خاتون نے 1 ماہ قبل مردان اسپتال سے نومولود بچہ اغواء کیا تھا۔بچے کو خاتون کے گھر سے بازیاب کر کے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا تھا، خاتون 7 دن قبل جیل سے رہا ہوئی تھی۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں