صوابی‘ شوہر نے بھانجے سے مل کر گذشتہ ماہ ایک روزہ نوزائیدہ بچے کو اغوا کرنے والی بیوی کو دو بیٹیوں سمیت موت کے گھاٹ اُتار دیا

اتوار 17 اکتوبر 2021 18:00

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2021ء) کالو خان ضلع صوابی میں شوہر نے بھانجے سے مل کر گذشتہ ماہ مردان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کی چلڈرن وارڈ سے ایک روزہ نوزائیدہ بچے کو اغوا کرنے والی بیوی کو دو بیٹیوں سمیت موت کے گھاٹ اُتار دیا محمود ولد جہان بہادر محلہ ماما خیل سکنہ کالو خان نے تھانہ کالو خان میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ گذشتہ رات اپنی والدہ اور بہنوں کے ہمراہ گھر میں موجود تھے کہ اس دوران ان کا والد جان بہادر اور پھوپھی زاد طیب ولد نثار ساکنان کالو خان نے آکر گھر کے اندر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں ان کی 46 سالہ والدہ مسماة نکلیم زوجہ جہان بہادر ، تیئس سالہ بہن مسماة نہاززوجہ عمران دختر جہان بہادر اور انیس سالہ بہن مسماة پاغوندہ زوجہ قیا ش دختر جہان بہادر گولیاں لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گئیں رپورٹ میں وجہ عناد یوں بیان کی ہے کہ والدہ مسماة نکلیم اور ہمشیرہ نہاز کے خلاف چالیس یوم قبل مردان میڈیکل کمپلیکس کی چلڈرن وارڈ سے ایک بچے کی اغوائیگی کا الزام تھا جو بعد ازاں بازیاب ہونے پر دونوں کو پولیس نے گرفتار کیا اور بعد ازاں آٹھ دس یوم قبل دونوں جیل سے رہا ہوئے تھے دونوں کے اس فعل پر والد جان بہادر اور پھوپھی زاد طیب ناراض تھے ۔

(جاری ہے)

کالو خان پولیس نے دونوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔پولیس رپورٹ کے مطابق مردان اور صوابی پولیس نے تیرہ دسمبر کو ایک کارروائی کے دوران دونوں ماں بیٹی کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بچے کو بازیاب کیا تھا بعد ازاں دونوں جیل بھیج دیئے گئے تھے تاہم آٹھ دس یوم قبل دونوں رہا ہوکر آئی تھی ۔مقتولہ ماں کو اپنی دو بیٹیوں سمیت اتوار کے روز سپرد خاک کر دیا گیا۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں