لٹریسی پروگرام کے تحت قومی کمیشن برائے انسانی ترقی نے صوابی میں بیس لٹریسی مراکز قائم کر دیئے

اتوار 17 اکتوبر 2021 18:00

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2021ء) لٹریسی پروگرام کے تحت قومی کمیشن برائے انسانی ترقی ( این سی ایچ ڈی) نے صوابی میں بیس لٹریسی مراکز قائم کر دیئے ہیں ۔اس سلسلے میں یونین کونسل یعقوبی میں مدرسہ زینت القر آن میں سابق ضلع ناظم صوابی حسن خان کی صدارت میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ان کے علاوہ سابق یو سی ناظم یعقوبی عنایت علی شاہ باچا ، ضلعی رضا کار این سی ایچ ڈی کرم ستار یعقوبی ، ڈپٹی ڈائریکٹر قائد خان ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر واحد حسن خان اور مہتمم مدرسہ حافظ افسر علی نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

مہمان خصوصی حسن خان نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ تعلیم کے میدان میں ہر پڑوسی مالک سے بہت پیچھے رہ گئے ہیں یہاں تک کہ بنگلہ دیش جو کہ ہمارے بعد آزاد ہوا وہ بھی تعلیم کے میدان میں ہم سے آگے ہیں پاکستان میں طبقاتی نظام تعلیم کی وجہ سے غریب آدمی روز بروز تعلیم سے دور ہو رہا ہے جب کہ دوسری طرف تعلیم ایک انڈسٹری کی صورت اختیار کر چکا ہے جس میں عام آدمی کا پنپنا بہت مشکل ہوگیا ہے ایسے وقت میں این سی ایچ ڈی تاریکی میں ایک روشن شمع کا کردار ادا کر رہی ہے انشاء اللہ ناخواندگی کا ناسور ہمارے ملک سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم ہو گا۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں