صوابی‘صوبہ بھر کے بلدیاتی اداروں کے گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن(رجسٹرڈ) خیبرپختونخوا کی کور کمیٹی کااہم مشاورتی اجلاس

اتوار 17 اکتوبر 2021 18:00

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2021ء) صوبہ بھر کے بلدیاتی اداروں کے گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن(رجسٹرڈ) خیبرپختونخوا کی کور کمیٹی کااہم مشاورتی اجلاس زیر صدارت صدر لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن(ر) کے پی کے حاجی نیاز علی خان منعقد ہوئی جس کا باقاعدہ آغاز فیڈریشن رہنما حاجی اقبال حسین کے تلاوت کلام پاک سے شروع کیا گیا۔

کور کمیٹی کی اس اہم میٹنگ میں لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن(ر) KP کے سینئر رہنماؤں شوکت علی کیانی۔شاد خان۔شوکت علی انجم، اور حاجی اقبال حسین کے علاوہ لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن(ر) کے پی کے چیرمین خالد حمید،صدر نیاز علی خان،جنرل سیکرٹری محبوب اللہ سینئر نائب صدر حاجی انور کمال خان۔محمد سرفراز چئیرمین ہزارہ ڈویژن،محمد سلیمان ہوتی چئیرمین مردان ڈویژن،کامران ظہیر چیرمین کوہاٹ ڈویژن،فیض اللہ چئیرمین بنوں ڈویژن۔

(جاری ہے)

فیصل تنولی پریس سیکرٹری،مراد علی فنانس سیکرٹری۔کے علاوہ صوبائی ممبران اعظم خان،محمد فاضل،فیض اللہ،محمد زبیر، آصف الرحمن،نصیر داد،احتر منیر،شاہ جہان،عین اللہ شاہ،لیاقت علی۔شبیر خان،ارشد حسین،راحیل احمد،احسان ودود،طاہر خان،حاجی شیر فرزند،عاشق حسین۔محمد غفار اور دیگر عہدیداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اجلاس میں تمام شرکاء نے ایجنڈے پر تفصیلی بحث کی اور اپنی قیمتی رائے دی۔

تمام ممبران کی رائے سننے کے بعد ایجنڈے پر تفصیلی فیصلہ سنایا۔نانPUGFملازمین کی ٹرانسفر پر ایک کمیٹی صوبائی صدر حاجی نیاز علی خان کیقیادت میں بنائی گی جس میں شوکت علی کیانی ،شاد خان ،شوکت علی انجم ، خالدحمید ، محبوب اللہ اور محمد سلمان ہوتی شامل ہو گے جو ٹرانسفر کے سلسلے میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، سیکرٹری ایل سی بی اور پی یو جی ایف ایسوسی ایشن سے ملاقات کرے گے۔

اگر کسی ملازم کی ٹرانسفر کی گی تو وہ اپنی ارائیول رپورٹ نہیں کرے گافیڈریشن کیتمام لائحہ عمل، الحاق، کسی بھی ملازمین اتحاد میں شمولیت، احتجاج، ہڑتال اور تنظیمی امور کے حوالے سے تمام فیصلہ جات کا اختیار کور کمیٹی کے پاس ہو گا اور کور کمیٹی کے اکثریتی ممبران کا فیصلہ حتمی اور دو ٹوک ہوگا۔تمام ڈویژنل چیرمین اور اس ڈویژن کے صوبائی عہدیدار کو ہدایت کی گئی کہ جلد از جلد ڈویژن کی باڈی بنا کر ہر ڈویژن کی TMAs کا یونٹ بنایا جائے۔

ہر ڈویژنل چیرمین صوبائی فیڈریشن کی مالی معاونت کیلئے اپنے اپنے ڈویژن سے چندہ اکھٹا کرے گاملک گیر سطح پر آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن اے پی ایل جی ای ایف میں شمولیت کا متفقہ فیصلہ کرتے ہوئے شوکت علی انجم کو فوکل پرسن مقرر کرنے اور مرکزی سطح کے ہر قسم فیصلے کا اختیار دیا گیا۔پشاور ڈبلیو ایس ایس پی کے ریفرنڈم میں حاجی ریاض اور عابد سہیل کے حمایت کا متفقہ فیصلہ کیا گیا۔

قرارداد کے ذریعے حکومت سے مطالبہ کیا گیا گورنمنٹ جو کمیٹی بنا رہی ہے بزنس آف رولز اس میں لوکل گورنمنٹ یمپلائز فیڈریشن(رجسٹرڈ)کے پی کے کا ایک نمائندہ شامل کریں۔اجلاس میں ایک قرارداد کے ذریعے مہنگائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ ہوشربا مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے عملی اقدامات کریں۔ تمام قائدین فیڈریشن نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلدیاتی ملازمین کے حقوق کے لیے مشترکہ جدوجہد کرینگے۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں