ضلع صوابی میں مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق

ہفتہ 27 نومبر 2021 23:50

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) ضلع صوابی میں مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق ہو گئے محمد نواز سکنہ ٹوپی نے تھانہ ٹوپی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کے گھر کے قریب مبینہ طور پر ظہیر عباس سکنہ ٹوپی نے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں ان کا نوجوان بیٹا عامر شہزاد گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا جب کہ وہ اور ان کا بھائی گل مست خان بال بال بچ گئے رپورٹ میں وجہ عناد سابقہ دشمنی بیان کی ہے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء گدون صنعتی بستی میں واقع ایک ٹیکسٹائل ملز میں کام کے دوران روئی کا بھاری وزنی بنڈل گر جانے سے نوجوان محنت کش جاں بحق ہو گیا بتایا گیا ہے کہ کاشف ولد شاہ خالد سکنہ کلابٹ سیف ٹیکسٹائل مل میں کام کر رہے تھے کہ اس دوران بھاری وزنی روئی کا بنڈل ان پر اگرا جس کے تلے دب جانے سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا متوفی نے ورکنگ فوکس گرائمیر سکول گندف گدون صنعتی بستی سے ایف اے کیا تھا جب کہ اڑھائی ماہ بعد ان کی شادی ہونے والی تھی متوفی کے دوستوں کا کہنا تھا کہ وہ سرکاری ملازمت کے لئے کوشش کر رہے تھے لیکن اس سے قبل گدون صنعتی بستی کے ٹیکسٹائل مل میں ملازمت اختیار کی متوفی کا والد شاہ خالد اسی ٹیکسٹائل مل میں بحیثیت سیکیورٹی گارڈ خدمات انجام دے رہے ہیں اور ان کا خاندان گدون صنعتی بستی میں واقع رہائشی کالونی میں رہائش پذیر ہے ۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں