صوابی،سابق عناد پر فائرنگ سے چچا جاں بحق ،بھتیجا زخمی ہو گیا

پیر 29 نومبر 2021 23:09

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) ٹوپی بائی پاس روڈ پر سابقہ عناد پر فائرنگ سے چچا جاں بحق جب کہ بھتیجا زخمی ہو گیا محمد ولی سکنہ دیر حال بٹاکڑہ نے تھانہ ٹوپی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ گذشتہ شب اپنے چچا اورنگزیب کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ راستے میں مبینہ طور پر عمر سکنہ کوہستان ، مسافر اور امان اللہ ساکنان حسن ابدال نے ان پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں ان کا چچا اورنگزیب موقع پر جاں بحق ہو گیا جب کہ وہ خود گولی لگنے سے زخمی ہو گیا رپورٹ میں وجہ عناد سابقہ عناد بیان کی ہے۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں