صوابی،نامعلوم برقعہ پوش گھر میں داخل ہو کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کرنقدی اور زیورات چھین کر فرار ہو گئے

منگل 30 نومبر 2021 17:27

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) موضع ٹوپی میں رات کی تاریکی میں دو نامعلوم برقعہ پوش افراد نے گھر میں داخل ہو کر اہل خانہ کو یر غمال بنا کر ساڑھے 23لاکھ روپے نقدی اور زیورات چھین کر فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

زوجہ فرحان خان نے تھانہ ٹوپی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ شب دو نامعلوم برقعہ پوش ملزمان ان کے گھر داخل ہو گئے اور اس دوران ملزمان نے اہل خانہ کوہاتھوں سے باندھ کر یر غمال بنایا اور کمروں کی تلاشی لے کر شوکیس اور بریف کیس میں پڑی ہوئی تیئس لاکھ 58ہزار روپے نقد ، تیرہ ماسا پانچ رتی زیورات چوری کر کے فرار ہو گئے ٹوپی پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں