صوابی ،نامعلوم افراد نے دکان میں بیٹھے افغان مہاجر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا

پیر 17 جنوری 2022 20:52

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) ٹوپی ضلع صوابی میں نامعلوم افراد نے اپنے دوکان میں بیٹھے افغان مہاجر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا کفایت سکنہ افغانستان حال افغان مہاجر کیمپ گندف گدون آمازئی انڈسٹریل اسٹیٹ نے تھانہ ٹوپی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ پیر کے روز ان کا والد حضرت رحمن معمول کے مطابق شیگل سٹاف کے مقام پر اپنے کریانہ دوکان میں بیٹھے تھے کہ اس دوران نامعلوم افراد نے آکر ان پر فائرنگ شروع کی جس کے نتیجے میں ان کا والد حضرت رحمن موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔

(جاری ہے)

ٹوپی پولیس نے مقتول کے بیٹے کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلا ف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں