صوابی ،فوتگی کی فاتحہ خوانی میں شریک خواتین و افرادکی غیر معیاری کھانا کھانے سے حالت غیر ہو گئی ، ہسپتال منتقل

جمعرات 20 جنوری 2022 17:17

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء)صوابی کے علاقہ ڈاگئی کے گائوں سپرونہ میں فوتگی کی فاتحہ خوانی میں شریک خواتین و افرادکی غیر معیاری کھانہ کھانے سے حالت غیر ہو گئی انہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال صوابی منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ جمعرات کے روز گائوں سپرونہ میں فوتگی کے فاتحہ خوانی کی آخری دن رسم قل کے موقع پر شریک مرد و خواتین کھانہ کھا رہے تھے کہ اس دوران گھر میں موجود خواتین ناقص کھانہ کھانے کی وجہ سے حالت غیر ہو گئی پانچ خواتین سمیت چھ افراد کو ضلعی ہسپتال صوابی منتقل کر دیا گیا جہاں ہسپتال میں فوری طور پر ان مریضوں کو طبی امداد فراہم کی گئی ابتدائی طبی امداد کے بعد دو خواتین کو گھر منتقل کر دیا گیا جب کہ دیگر خواتین سمیت دیگر افراد کی حالت خطرے سے باہر رہی۔

اور انہیں بھی ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں