معاشرتی برائیوں کے خاتمے کیلئے پولیس اور عوام کا ایک پیج پر ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے،محمد شعیب خان

ضلع صوابی میں امن و امان کا قیام ، منشیات کا خاتمہ اور خاندانی دشمنیوں کو دوستی میں تبدیل کر نا اور لینڈ مافیا کے خلاف جہاد ہماری اولین ترجیح ہے،ڈی پی او صوابی

ہفتہ 22 جنوری 2022 20:10

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء) ڈی پی او صوابی محمد شعیب خان نے واضح کر دیاہے کہ ضلع صوابی میں امن و امان کا قیام ، منشیات کا خاتمہ اور خاندانی دشمنیوں کو دوستی میں تبدیل کر نا اور لینڈ مافیا کے خلاف جہاد ہماری اولین ترجیح ہے۔معاشرتی برائیوں کے خاتمے کے لئے پولیس اور عوام کا ایک پیج پر ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے دیہہ یارحسین کے دورے کے موقع پر لویہ جرگہ سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔لویہ جرگہ میں شریک مشران کے ساتھ قیامِ امن اور منشیات و جرائم کی تدارک کے سلسلے میں تفصیلی بات چیت کی۔اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن صوابی محمد فیاض خان بھی ہمراہ تھے لینڈ مافیا کے خلاف جہاد، انڈر پلے، منشیات کا خاتمہ، امن و امان برقرار رکھنا اور دیرینہ دشمنیوں کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، برائی کیخاتمے کیلئے پولیس اورعوام کا ایک پیج پر ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے ڈی پی او صوابی محمد شعیب خان نے یارحسین گاؤں کا دورہ کرکے وہاں علاقہ مشران کی تنظیم لویہ جرگہ کے ممبران کے ساتھ ملاقات کی اس دوران حاجی آباد خان کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا،آغاز مفتی انوار اللہ صاحب نیتلاوت کلام پاک سیکیا، سٹیج نظامت کیفرائض محمود الحسن نے انجام دیی.میزبان حاجی آباد خان نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا جبکہ تقریب کے اعراض و مقاصد محمودالحسن نیبیان کئے اور علاقے کے مسائل پر تفصیلی روشنی ڈالی سابق صوبائی وزیر اول شیر خان ایڈوکیٹ حاجی بخت شیر خان، اصلاحی جرگہ کے جنرل سیکرٹری اسرار، سلطانہ نثار، ویلفئیر یارحسین کے چیئرمین آیاز خان تاج آباد، آیاز شعیب، عاقل محمد ایڈوکیٹ، عنایت علی شاہ باچا، اصلاحی جرگہ سوڈھیر کیصدر حاجی ہمیش خان اور روخانہ یارحسین کے صدر سوارخان نے خطابات کرتے ہوئے ڈی پی او صوابی کو یارحسین آمد پر خوش امدید کہا اور علاقے کے مسائل کی نشاندہی کی مہمانِ خصوصی ڈی پی او صوابی محمد شعیب حان نے خطاب کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صوابی پولیس مظلوموں کی دادرسی، ان کے مسائل کے فوری حل، گنداگیر افراد کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنیاور ان کو کیفر کردار تک پہنچانے تک آرام سے نہیں بیٹھے گی. چوری، ڈکیتی و دیگر سنگین جرائم کے سلسلے میں تشکیل شدہ انوسٹی گیشن ٹیم تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہی.انہوں نے کہا کہ عوام پولیس کے بازو ہیں،آپ لوگ نشاندہی کریں اور ہم بیخ کنی کریں گے،انہوں واضع کیاکہ لینڈ مافیاء،منشیات فروش اور سود خوروں سمیت کسی بھی جرائم پیشہ عناصر کو نہیں چھوڑیں گے،مگر اس میں علاقہ عوام کا تعاون بھی درکار ہے۔

(جاری ہے)

اشتہاری مجرمان و جرائم کے مرتکب اشخاص کو ہر گز پناہ نہ دی جائے اور اس سلسلے میں پولیس کے ساتھ تعاون کرتے رہیں اور کسی بھی قسم کے مسائل کی صورت میں میرے دفتر یا میرے رابطہ نمبر پر رابطہ کریں.

صوابی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments