صوابی،پرانی دشمنی کی بناء پر مالٹے خریدنے کے دوران اندھا دھند فائرنگ سے دو افراد جاں بحق

ہفتہ 22 جنوری 2022 19:40

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء) صوابی جہانگیرہ روڈ پر پنج پیر سٹی مال کے قریب پرانی دشمنی کی بناء پر مالٹے خریدنے کے دوران اندھا دھند فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جب کہ مالٹا فروش سمیت دو افراد زخمی ہو گئے بابرعلی شاہ ولد جاوید شاہ سکنہ زیدہ نے زخمی حالات میں تھانہ زیدہ میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا ہ ہفتہ کی دوپہر وہ اپنے خالہ زاد محمد اشا ء باچا ولد عارفت شاہ کے ہمراہ جوڈیشل کمپلیکس شاہ منصور (صوابی) میں واقع ایک عدالت میں تاریخ پیشی بھگتنے آئے تھے۔

تاریخ پیشی بھگتنے کے بعد وہ محمد عادل ولد محمد شمیم اور شاہ نظام ساکنان زیدہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر ایک دوست کے ہاں موضع پنج پیر بذریعہ موٹر سائیکل پر جارہے تھے ۔

(جاری ہے)

جب وہ خیبر سٹی مال پنج پیر لار کے مقام پر پہنچے تو وہاں ایک مالٹا فروش سترہ سالہ فضل الرحمن ولد نور رحمن سکنہ سپین خیل مانیری سے مالٹے خریدنے کیلئے رک کر موٹر سائیکل سے اُتر گئے ۔

اس دوران مبینہ طور پر عامر ، سلمان پسران عزت خان ، کچکول ولد مثمر خان ساکنان غریب آباد مانیری اور عمر خیام ولد رشید خان سکنہ زیدہ نے ہم پر اپنے اپنے کلاشنکوف سے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں شاہ نظام گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا جب کہ وہ ،محمد عادل اور مالٹا فروش فضل الرحمن زخمی ہو گئے۔ شدید مجروح بابر علی شاہ بعد ازاں پشاور ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔

ان کی موت کی تصدیق رابطہ کرنے پر ایس ایچ او الطاف خان نے خود کی۔مقتول بابر علی شاہ موضع زیدہ ضلع صوابی کے معروف عالمی شہرت یافتہ پشتو گلو کار کفایت شاہ باچا( مقتول) کے ماموں زاد جب کہ دوسرا مقتول شاہ نظام باچابھی قریبی بھتیجے تھے۔ رپورٹ میں وجہ عناد یوں بیان کی ہے کہ مذکورہ ملزمان کے ساتھ قتل مقاتلہ کی دشمنی چلی آرہی تھی ۔زیدہ پولیس نے مجروح بابر علی شاہ کی رپورٹ پر مبینہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں