صوابی،موضع مرغز میں شادی شدہ شخص کو قتل کر دیا گیا

ہفتہ 22 جنوری 2022 20:10

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء) موضع مرغز میں شادی شدہ شخص کو قتل کر دیا گیا۔ زیدہ پولیس نے بے دردی سے قتل ہونے والے شخص کی لاش مرغز ونڈ نہر کے قریب سے برآمد کرلی۔ بیوہ الطاف رحمن ولد فیروز خان سکنہ مرغز نے تھانہ زیدہ میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ مبینہ طور پر شاہ فیصل سکنہ مرغز نے ان کی شوہر الطاف رحمن پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

وجہ قتل معلوم نہیں۔

(جاری ہے)

جب اس سلسلے میں زیدہ تھانے کے حکام سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ انہیں مقامی لوگوں نے مرغز گاؤں کے علاقوں میں کھلے میدانوں میں پڑی لاش کے بارے میں اطلاع دی تھی۔پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے باچا خان اسپتال کمپلیکس شاہمنصور منتقل کر دیا۔تاہم مقتول کی لاش کو دیکھنے والے ایک اہلکار نے بتایا کہ بدقسمت شخص کے جسم پر ظلم و بربریت کے واضح نشانات تھے۔ زیدہ پولیس نے مقتول کی بیوہ کی رپورٹ پر مبینہ ملزم شاہ فیصل کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں