سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے صوابی سے صحافیوں کے وفد کی ملاقات ،درپیش مسائل پر تبادلہ خیال

صحافی معاشرے کی اصلاح میں کلیدی اہمیت رکھتے ہیں ،صحافیوں کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا،اسد قیصر

اتوار 23 جنوری 2022 18:20

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2022ء) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے پارلیمنٹ ہاؤس میں صوابی الیکٹرانک اینڈ پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشین کے وفد نے ملاقات کی،ملاقات میں صحافیوں کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ان کے چمبر میں صوابی الیکٹرانک اینڈ پرنٹ میڈیا صدر محمد فاروق جنرل سیکرٹری عظمت خان فنانس سیکرٹری محمد ریاض نے ملاقات کی و صحافیوں کو درپیش مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔

اس موقع یر سپیکر اسد قیصر نے کہاکہ صحافی معاشرے کی اصلاح میں کلیدی اہمیت رکھتے ہیں ،صحافیوں کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ صوابی میں اربوںروپے کے ترقیاتی کام کئے ہیں ،ستر سالوں میں صوابی کو اتنی ترقی نہیں ملی جتنی پی ٹی آئی کی حکومت میں ملی ۔انہوں نے کہا کہ تمباکو کاشتکاروں کے مسئلے کا جلد حل کر دیا جائے گا۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں