ضلع صوابی میں مستورات کے تنازغے پر فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو افراد جاں بحق

اتوار 23 جنوری 2022 18:20

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2022ء) موضع دوبیان ضلع صوابی میں مستورات کے تنازغے پر فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو افراد جاں بحق ہو گئے ،محمد الطاف سکنہ شیر آباد گجرات جونگڑو ضلع مردان نے تھانہ یار حسین میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایاکہ گذشتہ شام وہ اپنے بھائی محمد فاروق کے ہمراہ دوستوں سے ملنے کے لئے بذریعہ موٹر کار دوبیان خورو آئے تھے اس دوران میلہ لار خورو کے مقام پر موٹر کار کو روک کر ایک فروٹ فروش سے خرید رہے تھے کہ اس دوران مبینہ طور پر اقبال ، منصف اور سبزل نے آکر موٹر کار کے قریب جا کر میرے بھائی محمد فاروق کے ساتھ تکرار شروع کی اور ساتھ ہی اپنے اپنے اسلحہ آتیشن سے ان پر فائرنگ شروع کی جس کے نتیجے میں ان کا بھائی محمد فاروق موقع پر جاں بحق ہو گیا وجہ عناد تنازغہ مستورات بیان کی ہے دریں اثناء قمر علی شاہ نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے بھائی سبز علی شاہ کے ہمراہ سودا سلف خریدنے کے لئے قریبی بازار پیدل جا رہے تھے کہ میلہ لار خورو کے مقام پر پہنچے تو ایک موٹر کار نمودار ہوا جس میں سوار فاروق ، سجاد اور حسن اور حبیب النبی ساکنان بخشالی جھونگڑا رشید آباد جو کلاشنکوف سے مسلح تھے اتر کر ہم پر فائرنگ شروع کی جس کے نتیجے میں ان کا بھائی سبز علی شاہ گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا جب کہ وہ بال بال بچ گئے سبز علی شاہ بعد ازاں مردان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا وجہ عناد تنازغہ مستورات بیان کی ہے۔

(جاری ہے)

یار حسین پولیس نے الگ الگ ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

صوابی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments