صوابی،خفیہ انفارمیشن پر کارروائی ،منشیات فروش گرفتار ،چرس برآمد

اتوار 23 جنوری 2022 18:20

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2022ء) تھانہ لاہور پولیس کی دوران گشت خفیہ انفارمیشن پر کارروائی کے دوران منشیات فروش گرفتار کرکے 2078 گرام چرس برآمدکر لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صوابی سے منشیات کا صفایا کرنے اور موت کے سوداگر منشیات فروشوں کو پابند سلاسل کرنے کے لئے صوابی پولیس کی کاروائیاں جاری ہیںاس سلسلے میں ایس ڈی پی او لاہور افتخار علی کی نگرانی میں ایس ایچ او لاہور جواد خان مع سب انسپکٹر نظر محمد و پولیس نے دوران گشت خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش اقتدار علی ولد ستار محمد سکنہ کھنڈہ کو قابو کرکے جس کے قبضے سے 2078 گرام چرس برآمد کی گئی.

متعلقہ عنوان :

صوابی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments