صوابی، لوڈر پک اپ الٹ جانے سے ایک شخص جاں بحق، دو زخمی

جمعرات 19 مئی 2022 23:54

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2022ء) پہاڑی علاقہ گدون آمازئی میں لوڈر پک اپ الٹ جانے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ڈرائیور سمیت دو افراد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ جمعرات کے روز ایک لوڈر فروٹ لوڈ کرنے کے بعد گدون آمازئی جارہی تھی جب دالوڑی کے مقام پر پہنچی تو پہاڑی موڑ کاٹتے ہوئے بریک فیل ہونے سے الٹ گئی جس کے نتیجے میں لوڈر میں سوار شیوہ اڈہ سے تعلق رکھنے والا فروٹ فروش جاں بحق جب کہ ڈرائیور اور ایک نوجوان شدید زخمی ہو گئے انہیں فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں