صوابی ،پولیس کی سماج دشمن عناصر کیخلاف 12 مقامات پر کارروائیاں،11 ملزمان گرفتار ،اسلحہ ایمونیشن کی بڑی کھیپ برآمد کرلی

جمعہ 20 مئی 2022 22:02

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2022ء) صوابی پولیس نے جرائم اور سماج دشمن عناصر کیخلاف 12 مقامات پر کارروائی کرکے 11 ملزمان گرفتار کرکے اسلحہ ایمونیشن کی بڑی کھیپ برآمد کرلی ایک کلاشنکوف، 01 رائفل M-16،پانچ عدد پستول، 12 مختلف میگزین اور 170عدد کارتوس برآمدکر لی۔پانچ سہولت کاروں سمیت 11 مشتبہ افراد گرفتارکر لئے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق صوابی پولیس نے سماجی و معاشرتی جرائم اور سماج دشمن سرگرمیوں کے خلاف زیرنگرانی ایس ڈی پی او صوابی فاروق زمان گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے اس دوران ایس ایچ او صوابی سب انسپکٹر الطاف خان بمع بھاری نفری پولیس نے دیہہ مانیری، پیر تاب بانڈہ، پنج پیر، سلیم خان، مینئی، بام خیل و دیگر گرد نواح میں 12 مقامات پر کاروائی کی، اس دوران پانچ سہولت کاروں سمیت 11 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے مختلف بور کا اسلحہ بمع درجنوں کارتوس برآمد کیا گیا۔

سرچ آپریشن کا مقصد علاقے میں امن و امان یقینی بنانا، عوام کی جان و مال کی حفاظت اور مثالی پر امن معاشرے کا قیام میں لانا ہے۔

متعلقہ عنوان :

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں