صوابی،بھائی کو بچانے کی کوشش میں دوسرا بھائی ساتھی سمیت ڈوب کر جاں بحق ہو گئے

ہفتہ 21 مئی 2022 20:54

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2022ء) علاقہ الہ ڈھیر کنڈ کے مقام پر دریائے سندھ میں نہانے کے دوران ڈوبنے والے بھائی کو بچانے کی کوشش میں دوسرا بھائی ساتھی سمیت ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ،ریسکیو1122صوابی کی غوطہ خور ٹیم نے موقع پر پہنچ کر تینوں لاشوں کو پانی سے نکا لنے کے لئے آپریشن شروع کر دی تاہم آخری اطلاع آنے تک تینوں لاشیں برآمد نہ ہو سکی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی سہ پہر اکیس سالہ عمر خان اپنے سترہ سالہ بھائی قاصد اور دوسرے ساتھی بیس سالہ اکاش ساکنان تورڈھیر کے ہمراہ اپنے کھیتوں میں آلو نکال رہے تھے بعد ازاں سترہ سالہ قاصد قریبی دریائے سندھ میں نہانے کے لئے پانی میں اتر گئے جس کو بچانے کے لئے انکا بھائی عمر خان اور ساتھی اکاش پانی میں اتر گئے لیکن وہ بھی دریائے سندھ کے تیز و تند موجوں کی نظر ہو گئے اور یوں دو بھائیوں سمیت تین ساتھی پانی کی نظر ہو گئے ۔ ریسکیو1122صوابی کی غوطہ خور ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور تینوں لاشوں کو نکالنے کے لئے آپریشن شروع کر دی تاہم آخری اطلاع آنے تک لاشیں برآمد نہ ہو سکی۔

متعلقہ عنوان :

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں