پولیس لائنز صوابی میں ڈی پی او صوابی کی زیرصدارت پولیس افسران کی کارکردگی کیلئے کرائم میٹنگ کا انعقاد ہوا

ہفتہ 21 مئی 2022 20:54

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2022ء) پولیس لائنز صوابی میں ڈی پی او صوابی محمد شعیب خان کی زیرصدارت پولیس افسران کی کارکردگی کا جائزہ لینے اور مختلف زیرالتوا مقدمات و انکوائریز میں ان کی کی کارکردگی جانچنے کے لئے کرائم میٹنگ کا انعقاد ہوا۔جس میں فرداً فرداً تمام ایس ایچ اوز اور انچارج چوکیات سے کیس ٹو کیس ڈسکشن کی گئی اور مختلف کیسز میں ٹاسک اور مخصوص ٹائم فریم دیا گیا۔

مدعیان سے کوارڈینیشن قائم کرنے اور مقدمات میرٹ پر ڈسپوز آف کرنے کی ہدایت کی گئی، جرائم کی روک تھام کے حوالے سے عوام سے رابطہ کاری بڑھانے پر زور دیا گیا جبکہ سنگین جرائم کے مقدمات کی تفتیش میں بے جا تاخیر اور عوام کو سروسز کی فراہمی میں کسی قسم کی رکاوٹ یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ڈی پی او صوابی کا کہنا تھا کہ منشیات و دیگر سنگین جرائم میں انٹاروگیشن پر خصوصی توجہ دیں اور منشیات کے بڑے ڈیلرز کا سراغ لگا کر گرفت میں لائیں،سٹریٹ کرائمز،موٹرسائیکل چوری و دیگر جرائم کی روک تھام کیلئے سنیپ چیکنگ، سرچ آپریشن اور پیدل گشت جاری رکھیں جبکہ مین سڑکوں اور شاہراہوں پر موبائیل و QRF پٹرولنگ مسلسل آن روڈ رکھیں جبکہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز باقاعدہ نگرانی بھی کریں۔

بیٹ افسران اپنی بیٹ میں لوگوں کے ساتھ رابطہ کاری بہتر بنائیں اور جرائم کنٹرول کرنے کی ذمہ داری پوری کریں، ناقص کارکردگی پر متعلقہ پولیس افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں