صوابی ،مختلف واقعات میں دو بچوں سمیت چھ افراد جاں بحق ہو گئے

پیر 15 اگست 2022 18:36

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2022ء) ضلع صوابی میں مختلف واقعات میں دو بچوں سمیت چھ افراد جاں بحق ہو گئے۔ زوجہ گلزار خان سکنہ مانیری نے تھانہ صوابی میں ایف آئی ا ٓ ر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کا شوہر گلزار خان اپنے گھر میں پستول صاف کر کے لوڈ ان لوڈ کر رہا تھا کہ اس دوران پستول گر جانے سے ان کا کمسن سات سالہ بیٹا نعمان گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔

موضع گندف میں تین سالہ بچہ محمد موسی ولد محمد عارف اپنے گھر میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا ۔جب کہ ہنڈ کے مقام پر دریائے سندھ میں نہانے کے دوران موضع ڈاگئی کے رہائشی آٹھارہ سالہ نوجوان عاصم ڈوب کر جاں بحق ہو گیا ریسکیو 1122کی غوطہ خورٹیم نے فوری طور پر آپریشن کر کے لاش کو نکالا اور موقع پر موجود لواحقین کے حوالے کر دیا جب کہ موضع پونٹیا کے مقام پر دریائے سندھ میں نہانے کے دوران چھبیس سالہ نوجوان سلمان ولد لائق زمان سکنہ کوٹھا ڈوب کر جاں بحق ہو گیا آخری اطلاع آنے تک ریسکیو 1122کی غوطہ خور ٹیم پانی سے لاش نکالنے کے لئے مصروف عمل تھی۔

(جاری ہے)

ایک او ر واقعہ میں موضع زیدہ میںاٹھائیس جولائی کو اپنے فر نیچر کی دوکان میں گیس سلنڈر پھٹنے سے بری طرح جھلس جانے والا نوجوان اسد خان سکنہ زیدہ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا ۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں