صوابی،ایریگیشن واٹر چینل ،برساتی نالوں پر تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کردیا گیا

منگل 16 اگست 2022 22:55

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2022ء) ڈپٹی کمشنر صوابی کیپٹن ریٹائرڈ ثناء اللہ خان کی نگرانی میں ضلع بھر میں ایریگیشن واٹر چینل اور برساتی نالوں پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کردیا گیا اس سلسلے میں موضع باجا تحصیل صوابی سے ایریگیشن واٹر چینل/ برساتی نالوں پر قائم تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کردی گئی ہے جس کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر، صوابی عثمان اشرف خود بمعہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر - ون اور ٹو، صوابی کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس آپریشن میں بھاری مشینری کا استعمال کیا جا رہا ہے تاکہ بروقت تمام تجاوزات کو مسمار کیا جاسکے اور مستقبل میں نالے کی صفائی میں کوئی روکاوٹ پیش نہ آئے۔ اسسٹنٹ کمشنر صوابی نے کہا کہ تمام ایریگیشن واٹر چینلز اور برساتی نالوں پر تجاوزات کے خاتمے تک یہ آپریشن جاری رہے گا۔یاد رہے کہ امسال مون سون کی جاری بارشوں کے دوران ان تجاوزات کی وجہ سے لوگوں کے گھروں اور املاک کے علاوہ سرکاری عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ جبکہ صوبے کے وزیر اعلیٰ محمود خان نے ان تجاوزات کے خاتمے کے لیے صوبہ بھر کی انتظامیہ کو واضح احکامات جاری کیے تھے۔

متعلقہ عنوان :

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں