ڈی پی او صوابی کی زیر صدارت پولیس افسران کا اجلاس

مختلف مقدمات میں عدم گرفتار ملزمان و مجرمان اشتہاری، ان ٹریس مقدمات، زیر تفتیش مقدمات کی تفتیش ،منشیات فروشوں کیخلاف جاری گرینڈ آپریشن میں ایس ایچ اوز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا

منگل 16 اگست 2022 22:55

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2022ء) ڈی پی او صوابی محمد شعیب کی صدارت کی صدارت میں سرکل لاہور کے ایس ڈی پی او، ایس ایچ اوز و تفتیشی افسران کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میںمختلف مقدمات میں عدم گرفتار ملزمان و مجرمان اشتہاری، ان ٹریس مقدمات، زیر تفتیش مقدمات کی تفتیش اور منشیات فروشوں کے خلاف جاری گرینڈ آپریشن میں ایس ایچ اوز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

جرائم اور منشیات کے خاتمے کے لئے تمام وسائل اور توانائیاں بروئے کار لائیں،گشت اور ناکہ بندیوں کا نظام مزید موثر بنائیں تا کہ عوام میں احساس تحفظ پیدا کیا جائے۔زیر تفتیش مقدمات کی غیر جانبدارانہ تفتیش مکمل کریں تاکہ مظلوم کی دادرسی کی جاسکے۔ منشیات فروشوں اور قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائی جائے تا کہ معاشرے کو منشیات سے پاک بنایا جا سکے ۔

(جاری ہے)

ڈی پی او صوابی محمد شعیب خان کی زیر صدارت سرکل لاہور کے پولیس آفسران کے ساتھ کرائم میٹنگ کاانعقاد کیا گیا، میٹنگ کا ایجنڈا جرائم کیخلاف پولیس کارکردگی کا جائزہ، ان ٹریس مقدمات میں پیش رفت، عدم گرفتار ملزمان کی گرفتاری اور منشیات کے خلاف جاری گرینڈ آپریشن کے دوران پولیس کی کاروائیوں کا جائزہ لینا تھا۔میٹنگ میں SP انوسٹی گیشن صوابی محمد فیاض،DSP لاہور پشم گل، انسپکٹر جواد خان ایس ایچ او لاہور، الطاف حسین ایس ایچ او تورڈھیر اور تفتیشی افسران نے شرکت کی۔

کرائم میٹنگ کے دوران چوری، ڈکیتی و دیگر جرائم کے حوالے سے متعلقہ ایس ڈی پی او اور ایس ایچ اوز سے تفصیلی استفسار کیا گیا جبکہ ڈی پی او صوابی نے زیر تفتیش کیسز کے حوالے سے بھی آگاہی حاصل کی اور ان ٹریس مقدمات میں پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔اس دوران ہر پولیس آفسر سے فرداً فرداً تھانہ و سرکل کی سطح پر جرائم کے متعلق بریفنگ لی گئی اور ڈی پی او صوابی نے کیس ٹو کیس مناسب احکامات بھی جاری کئے۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں