صوابی،شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے 9سالہ بچی جاں بحق ،4باراتی گرفتار

اتوار 4 جون 2023 20:50

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2023ء) موضع زیدہ میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے ماموں کے گھر آئی ہوئی مہمان 9سالہ بچی جاں بحق ہوگئی ،زیدہ پولیس نے اطلاع ملتے ہی چار باراتیوں کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

امان اللہ ولد ذبیح اللہ سکنہ شاہ منصور نے تھانہ زیدہ میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ رات موضع زیدہ عادل ولد حمید کی شادی میں ہوائی فائرنگ ہورہی تھی جس کی ہوائی گولی موضع شاہ منصور میں ان کی نو دس سالہ بچی اومیمہ کوجا لگی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گئی ۔

زیدہ پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی اور ہوائی فائرنگ کرنے پر محمد عاصم ولد محمد ریاض سکنہ کلابٹ کلاشنکوف،واجد ولد اختر علی سکنہ پشاور اور عامر علی شاہ ولد عبدالغنی پستول سمیت گرفتار کر لیے اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں