پی ٹی سی ایل وی ایس ایس ملازمین کا وزیر اعظم ووزیر خزانہ سے بقایا جات کی ادائیگی اور پنشن میں اضافے کا مطالبہ

اتوار 4 جون 2023 20:50

پی ٹی سی ایل وی ایس ایس ملازمین کا وزیر اعظم ووزیر خزانہ سے بقایا جات کی ادائیگی اور پنشن میں اضافے کا مطالبہ
صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2023ء) خیبرپختونخوا کے چالیس ہزار ریٹائرڈ پی ٹی سی ایل وی ایس ایس ملازمین نے وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ان کے بقایا جات کی ادائیگی اور آنے والے بجٹ میں پنشن میں خاطر خواہ اضافے کا پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پندرہ جون 2015کو سپریم کورٹ آف پاکستان کی تین رکنی بینچ نے پی ٹی سی ایل کے ریٹائرڈ ملازمین کے بقایا جات کی ادائیگی کے لیے احکامات جاری کیے تھے لیکن اس کے باوجود تاحال ادائیگی نہیں ہوئی ہے ،اس دوران اکثر بوڑھے رئیائرڈ ملازمین فوت بھی ہو چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ایک بیان میں پی ٹی سی ایل ٹرسٹ کے رہنماؤں حاجی داؤد خان،پریس کوآرڈینیٹر حاجی محمد زرشاد،اکرام اللہ خان اور صادق علی ودیگر نے ایک بیان میں کہاکہ زندہ ملازمین کی عمریں بھی 70 سال تک پہنچ چکی ہیں ،حکومتی قانون کے مطابق 72سال تک پہنچنے والے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں دگنا اضافہ ہوتا ہے مگر پی ٹی سی ایل کے ریٹائرڈ ملازمین اس سے بھی محروم ہیں ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمارے بقایا جات جلد از جلد ادا کئے جائیں تاکہ عمر کے اس آخری حصے میں ہم حج و عمرہ کی سعادت حاصل کر سکے اور وفاقی بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں