دہشتگردی کوشکست دینے کیلئے صوابی یونیورسٹی کے اساتذہ وعملہ کاپرامن واک

جمعرات 23 فروری 2017 20:14

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء)یونیورسٹی آف صوابی کے اساتذہ اور سٹاف ایسوسی ایشن نے ملک بھرمیں ہونے والے حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے حوالے سے پُر امن واک کا انعقاد کیا ۔ جس میں سٹاف ایسوسی ایشن اور اساتذہ ایسوسی ایشن کے کابینہ کے ممبران کے علاوہ اساتذہ اور سٹاف نے بھر پور شرکت کی۔

(جاری ہے)

واک کے احتتام پر شرکاء سے خطاب میں ڈاکٹر آباد خان اور وقار احمد نے اپنے اپنے خطاب میںکہا کہ وہ یونیورسٹی آف صوابی کے وائس چانسلر کی تعیناتی کیلئے گورنر خیبر پختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا ، وزیر اعلی پر ویز خٹک اور ایچ ای ڈی سے پر زور مطالبہ کر تے ہیں کیونکہ یونیورسٹی گزشتہ ڈیرھ ماہ سے سربراہ کی عدم تعیناتی کی وجہ سے مسائل کا شکار ہو رہی ہے۔

انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت پر زور دیا کہ وہ جامعہ صوابی کی سیکیورٹی کے حوالے سے اقدامات کو یقینی بنائے۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں