ْجے یو آئی ایک مروجہ سیاسی جماعت نہیں بلکہ ایک عالمگیر تحریک ہے ، مولانا مفتی کفایت اللہ

ہفتہ 25 فروری 2017 22:24

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2017ء)جے یو آئی صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر نائب امیر مولانا مفتی کفایت اللہ ، صوبائی نائب و ضلعی امیر صوابی مولانا عطائ الحق درویش اور رابطہ کمیٹی کے چیر مین الحاج اسحاق زاہد نے کہا ہے کہ جے یو آئی ایک مروجہ سیاسی جماعت نہیں بلکہ ایک عالمگیر تحریک ہے جس کی بنیاد 1919میں شیخ الہند ? نے رکھی تھی اس جماعت کی سو سال پورے ہونے پر سات ، آٹھ اور نو اپریل کو اضا خیل ضلع نوشہرہ کے مقام پر صد سالہ یوم تاسیس جمعیت کے عنوان سے ایک بین الا قوامی عالمی اجتماع عام کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں دنیا بھر سے علمائ کرام کے علاوہ لاکھوں کی تعداد میں لوگ کارکنان جمعیت اور علمائ بھر پور انداز میں شرکت کرینگے ان خیالات کااظہار انہوں نے اجتماع عام کی تیاریوں کے حوالے سے ایک مقامی ہوٹل میں جے یو آئی ضلع صوابی کے زیر اہتمام منعقدہ ''ڈاکٹرز کانفرنس''سے خطاب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا احسان الحق ، نائب امیر الحاج غفور خان جدون، ضلعی تر جمان مولانا محمد ہارون حنفی ، علامہ صدیق اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔مفتی کفایت اللہ نے ضلعی امیر مولانا عطائ الحق درویش ، سیکرٹری جنرل مولانا احسان الحق اور دیگر رہنما?ں کو ضلع صوابی میں بھر پور انداز میں جماعتی خدمات انجام دینے اور ڈاکٹروں کا ایک بھر پور اجلاس کے انعقا د پر خراج تحسین پیش کر تے ہوئے کہا کہ جے یو آئی نے صوبہ خیبر پختونخوا میں آئی ڈی ایف کے نام سے ڈاکٹروں کی ایک تنظیم تشکیل دی ہے انہوں نے کہا کہ اجتماع عام میں لاکھوں افراد کی بر وقت طبی امداد کے لئے ڈاکٹروں کی بھی ضرورت ہو گی اس لئے جے یو آئی کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹروں سے اس اجتماع عا م میں بھر پور تعاون کی اپیل کر تے ہیں انہوں نے کہا کہ اس اجتماع میں ہم ساری دنیا کو دین اسلام کا صحیح تصویر دکھائیں گے کیونکہ عالمی قوتوں نے اپنے مقاصد کے لئے ہمارے دین ، علمائ اور مساجد و مدارس کو بد نام کر دیا ہے۔

انہوں نے واضح کر دیا کہ اسلام کا دہشت گردی سے کسی قسم کا تعلق نہیں ہے انہوں نے کہا کہ اس عالمی اجتماع میں جمعیت علمائ اسلام دنیا بھر کے ساری مظلوم قوتوں سے بھر پور یکجہتی کااظہار بھی کرئے گی انہوں نے کہا کہ اسلام جہاد اورغلبے کا مذہب ہے اٴْمت مسلمہ نے بندوق کی بجائے دین اسلام کے مطابق ہمیشہ امن کو فروغ دیا ہے۔ اس لئے ہم نے سیاسی اجتماعات ، الیکشن ، جلسے جلوسوں ، ووٹ اور پارلیمنٹ کا راستہ اختیار کیا ہے اور انشائ اللہ پاکستان میں اسلام کا غلبہ ہو گا عالمی قوتوں نے تمام مسلم ممالک میں آگ لگائی ہے لیکن غیر مسلم امن اور پر سکون زندگی گزار رہے ہیں انہوں نے کہا کہ امریکہ نے مسلم دنیا پر قبضہ کر نے کے لئے نائن الیون کا ڈرامہ رچایا اور اسلام کا اصل تصویر دکھانے کی بجائے جعلی تصویر دنیا کو پیش کی حالانکہ اسلام اور علمائ کرام امن کا درس دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ دنیا میں طاقت کا توازن بر قرار رکھنے کے لئے روس کا وجود بر قرار رکھنا چاہئے تھا لیکن امریکہ نے روس کو تہس نہس کر دیا حالانکہ روس اور مسلمانوں کی جنگ مسلمانوں کے خیر کی جنگ نہیں تھی جب روس کی حکومت کو توڑ دیا گیا تو امریکہ نے ساری دنیا اور خصوصاً مسلم ممالک پر قبضہ کر نے کے لئے مختلف ڈرامے رچائے

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں