صوابی، بجلی کرنٹ لگنے سے بی اے کا نوجوان طالب علم جاں بحق

پیر 27 فروری 2017 19:03

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2017ء) موضع زیدہ میں گھر میں بجلی کرنٹ لگنے سے بی اے کا نوجوان طالب علم ذاکر علی شاہ باچا دم توڑ گیا بتایا گیا ہے کہ نماز مغرب پڑھنے کے بعد نوجوان ذاکر علی شاہ باچا گھر میں بجلی درست کررہا تھا کہ بجلی کرنٹ لگ گیا اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

متوفی چند یوم بعد مزدوری کے لئے متحدہ عرب امارات جانے والے تھے۔ وہ سید خالد شاہ باچا کریانہ سٹور کے صاحبزادے جب کہ حاجی سلیم شاہ باچا اور ریٹائرڈ ٹیچر ظاہر شاہ باچا کے بھتیجے تھے متوفی کو پیر کے روز زیدہ ضلع صوابی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں