صوابی ،کرکٹ اکیڈمی کی پچز و نیٹ پر مقامی لوگو ں کا اعتراض

پی ایم یو نے کنٹریکٹر کو اعتراضات ختم کرنے کیلئے ایک ہفتے کا وقت دیدیا

جمعہ 15 اکتوبر 2021 21:28

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2021ء) پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کی ٹیم نے صوابی میں مختلف مقامات پر بننے والے کرکٹ اکیڈمیوں کا دورہ کیا ‘ جو کہ کھیلوں کے ایک ہزار سہولیات منصوبے میں بن رہی ہیں جن میں زیدہ ‘ باجا چھوٹا لاہور اور کھلابٹ کرکٹ اکیڈمی شامل ہیں پی ایم یو کی ٹیم کی سربراہ سینئر انجنیئر تنویر خان کررہے تھے اس موقع پر مقامی لوگوں نے کرکٹ اکیڈمی میں کرکٹ اکیڈمی کے پچز اورنیٹ پر اعتراض کیا کہ اسے بہتر بنایا جائے جس پر کنٹریکٹر کو ہدایت کی گئی کہ وہ ایک ہفتے کے اندر اسے مکمل کرے اور عوامی اعتراضات کے خاتمے کیلئے کرکٹ پچز اور نیٹ کا مسئلہ حل کرے جس پر کنٹریکٹر نے یقین دہانی کرائی پی ایم یو کی ٹیم نے کرکٹ اکیڈمی کی سکیم میں بننے والے کرکٹ اکیڈمی کی بلڈنگ کے معیار کو سراہا کھیلوں کے ایک ہزار سہولیات منصوبے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر مراد علی مہمند کے مطابق صوابی میں اس وقت چار کرکٹ اکیڈمیوں کی سکیمیں چل رہی ہیں جس کا افتتاح جلد ہی سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور علاقہ سے منتخب ہونیوالے ممبران اسمبلی کرینگی.ان کے مطابق کرکٹ اکیڈمی کے صوابی میں تعمیر سے صوابی کے کرکٹر کو سیکھنے کے مواقع کیساتھ ساتھ انہیں قومی سطح کے مقابلوں کیلئے آگے لانے کے مواقع بھی ملیں گے�

(جاری ہے)

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں