نیا اماراتی بنک ’’دی فسٹ ابوظہبی بنک‘‘ ابوظہبی سٹاک ایکسچینج کی فہرست میں شامل

پیر 3 اپریل 2017 20:30

ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2017ء) نیا اماراتی بنک ’’دی فسٹ ابوظہبی بنک‘‘ کو متحدہ عرب امارات کے دو بنکوں کے ادغام کے بعد گزشتہ روز ابوظہبی سٹاک ایکسچینج کی فہرست میں شامل کردیا گیا ۔یہ لسٹنگ اس وقت ہوئی ہے جبکہ اس سے قبل گزشتہ سال نیشنل بنک آف ابوظہبی (این بی اے ڈی) اور فسٹ گلف بنک (ایف جی بی ) نے ادغام پر اتفاق کرلیا تھا ۔

(جاری ہے)

اماراتی انگریزی اخبار دی نشنل نے کہا ہے فسٹ ابوظہبی بنک کے اثاثہ جات لگ بھگ 670ارب درہم (180ارب ڈالرز،170ارب یوروز) ہے اور اب یہ متحدہ عرب امارات میں سب سے بڑا بنک بن گیا ہے ۔اس نے مزید کہا ہے کہ قطر نیشنل بنک کے بعد مشرق وسطی میں یہ دوسرا بڑا قرضہ دینے والا بنک بن گیا ہے جس کے اثاثہ جات کی مالیت 198ارب ڈالرز ہے۔دونوں بنکوں کے بورڈز نے جولائی 2016میں ووٹ دیا جس کے تحت مالیاتی استحکام ، مہارت اور گلوبل نیٹ ورک کے ساتھ بنک تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ متحدہ عرب امارات کی اقتصادی مقاصد پورے ہوسکیں۔نیا بنک ابوظہبی کے تیل سے مالامال امارات (ریاست) میں واقع ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں