میڈیکل ماڈول سسٹم جدید طبی تعلیم کا نیا طریقہ کار ہے ‘ ڈاکٹر اسرارالحق

بدھ 28 نومبر 2018 13:15

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2018ء) سیدومیڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر اسرارالحق نے کہا ہے کہ میڈیکل ماڈل سسٹم جدید طبی تعلیم کا نیا طریقہ کار ہے جسے خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے تمام ذیلی میڈیکل کالجز میں لاگو کردیا ہے اس کی بدولت طلبا کی جدید خطوط پر تعلم وتربیت ہوگی اور تحقیقی رحجانات سے بھی روشناس کیا جائے گایہ طریقہ تعلیم یورپی ممالک اور امریکہ میں پہلے سے مروج ہیں اور بہترین نتائج کا حامل ثابت ہوا ہے اس کا اظہار انہوں نے کالج کے کانفرنس روم میں میڈیکل کے مختلف شعبوں کے طلبہ و طالبات اور اساتذہ کو نئے متعارف کئے جانیوالے ماڈول سٹڈی سسٹم کے چیدہ خدوخال سے اگاہ کرتے ہوئے کیا ڈاکٹر اسرارالحق نے بتایا کہ اس جدید تدریسی نظام کی بدولت تمام طالبعلم اور اساتذہ یکساں طور پر مسلسل اپنے تدریسی اہداف کیلئے مصروف عمل رہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں