خدیجہ کیس ؛ ملزم شاہ حسین کے والد نے پروگرام میں آنے کی حامی بھر کر انکار کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 20 مئی 2017 11:21

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 مئی 2017ء): 23 مرتبہ خنجر کے وار ہونے کے باوجود معجزاتی طور پر بچ جانے والی قانون کی طالبہ خدیجہ صدیقی کا معاملہ سوشل میڈیا صارفین نے تو اٹھایا ہی لیکن اب یہ معاملہ نجی ٹی وی چینلز کی جانب سے بھی اٹھایا جا رہا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی شاہ زیب خانزادہ نے بتایا کہ خدیجہ کیس کے ملزم شاہ حسین کے والد کو پروگرام میں مدعو کیا تھا جس پر انہوں نے پروگرام میں شرکت کی حامی بھر لی لیکن عین وقت پر مکر گئے اور پروگرام میں شرکت نہیں کی۔

شاہ زیب خانزادہ نے بتایا کہ ملزم کے والد سے بات کرنے پر انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا قصور نہیں ہے۔ خدیجہ کیس کے وکلا خود تاریخیں بڑھواتے ہیں۔ان کی جانب سے کوئی ثبوت بھی نہیں دیا گیا جس کی وجہ سے کیس آگے نہیں بڑھ رہا۔

(جاری ہے)

تنویر ہاشمی کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے ساتھی وکلا سے مشورہ کیا جنہوں نے انہیں پروگرام میں شرکت نہ کرنے کی صلاح دی۔اس معاملے کا خدیہ صدیقی کو بھی بتایا گیا جس پر خدیجہ نے کہا کہ ملزم کو اپنے پروگرام میں بلوائیں، میں ملزم اور اس کے والد سے خود سامنے آ کر بات کرنا چاہتی ہوں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل خدیجہ نے چیف جسٹس آف پاکستان سے بھی کیس کا نوٹس لینے اور کیس کی سماعت خود کرنے کی درخواست کی تھی۔ شاہ زیب خانزادہ نے اپنے پروگرام میں مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں