سوات اور دیربالا میں 4.4 شدت کا زلزلے کے جھٹکے

لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ، کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے

جمعہ 20 اکتوبر 2017 13:07

سوات اور دیربالا میں 4.4 شدت کا زلزلے کے جھٹکے
سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) سوات اور دیربالا میں 4.4 شدت زلزلے کے جھٹکے ،لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ، کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سوات اور دیربالا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹرا سکیل پر زلزلہ کی شدت چار اعشاریہ چار ریکارڈ کی گئی ، زلزلے کی زیر زمین گہرائی ایک سو بیس کلومیٹر رہی جبکے زلزلہ کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا ۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگوں کی بڑی تعداد کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئی، تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں