بی آرٹی کرپشن کا میگامنصوبہ ہے،موقع ملاتوسوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن کولاہور جیسا ترقیافتہ شہر بنائوں گا، شہبازشریف

ہفتہ 21 جولائی 2018 00:10

بی آرٹی کرپشن کا میگامنصوبہ ہے،موقع ملاتوسوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن کولاہور جیسا ترقیافتہ شہر بنائوں گا، شہبازشریف
سوات۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سوات میں جلسے کے دوران پی ٹی آئی چیئرمین پر کڑی تنقید کی اورکہاکہ عمران خان نے وعدہ کیا تھا پورے پاکستان کو بجلی دوں گا، تحریک انصاف نے کے پی میں منفی 8 میگاواٹ بجلی پیدا کی، میاں صاحب نے 11 ہزار میگاواٹ بجلی بنائی، انتخابات میں شاہین شیر پر ٹھپہ لگائیں گے۔

(جاری ہے)

شہباز شریف نے کہاکہ پشاور پھولوں کا شہر اور پختون عظیم قوم ہے، پہلے پختون بعد میں پنجابی ہوں، عمران خان نے کہاکہ کرپشن ختم کروں گا، پشاور میٹرو کرپشن کا میگا منصوبہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ اگراللہ تعالیٰ اورسوات کے عوام نے خدمت کرنے کاموقع دیاتوسوات سمیت پورے ملاکنڈڈویژن کولاہورجیساترقیافتہ شہربنائوںگا،میڈیکل یونیورسٹی قائم کی جائیگی،سوات کوسیاحتی ریزارٹ بنائیںگے،صنعتی زون بنائیںگے جس سے یہاںکے نوجوانوںکوروزگارکے وافرمواقع فراہم ہوںگے۔انہوںنے کہاکہ دریائے سوات پانی فلٹرکرکے تمام سوات کوپینے کاصاف پانی فراہم کریںگے۔انہوںنے عوام سے اپیل کی کہ سوات،ملاکنڈڈویژن اورصوبے کی ترقی کیلئی25جولائی کوشیرپرمہرلگاکرترقی کے اس سفرمیں اپنا حصہ ڈالیں۔

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں