الخدمت کے زیر انتظام 7 شعبوں میں تیزی سے ہمہ وقت کام جاری ہے،خالد وقاص

پیر 8 اکتوبر 2018 14:00

سوات۔08 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2018ء) الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخوا کے صدر خالد وقاص نے کہا ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے قیام کا مقصد بے سہارا اور متاثرہ عوام کی بے لوث خدمت ہے ، الخدمت کے زیر انتظام 7 شعبوں میں تیزی سے ہمہ وقت کام جاری ہے ، قدرتی آفات اور بم دھماکوں میں الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار اور ایمبو لینس پیش پیش ہوتے ہیں ، سوات میں دوماہ میں جدید لیبار ٹری قائم کی جائے گی جبکہ عنقریب سوات میں یتیم بچوں کے لئے آغوش سینٹر کا قیام عمل میں لایا جائیگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات میں پریس کانفرنس میں کیا ۔ اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن سوات کے صدر آفتاب احمد یوسفزئی ، محمد ٹنڈیل ، ضلعی نائب صدر ڈاکٹر اختر منیر ، مراد علی اوررضاکار عبدالقدوس بھی موجود تھے ، الخدمت کے صوبائی صدر نے مزید کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن قدرتی آفات اور دہشت گردی سے متاثرہ عوام کو فور ی طور پر ریلیف فراہم کرتی ہے ، الخدمت فاؤنڈیشن کے ایمبولینس کی خدمات حاصل کرنے کے لئے ہر شخص 1023نمبر پر فون کرسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں