سوات میں سرکاری محکموں کی غیر ضروری گاڑیاں نیلام کی جائے ، عزیز اللہ گران

اتوار 25 نومبر 2018 18:00

ملاکنڈ۔25 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2018ء) سوات کے ممبر خیبرپختونخوا اسمبلی عزیز اللہ گران نے وزیراعظم عمران خان ،وزیراعلیٰ محمودخان اوروفاقی وزیر مرادسعید کی توجہ اس طرف مبذول کراتے ہوئے کہا ہے کہ سوات میں سرکاری محکموں میں ضرورت سے زیادہ گاڑیاں ہے جو اعلیٰ سرکاری آفیسرز کے استعمال کے بجائے ان کے چہیتوں اوررشتہ داروں کے زیراستعمال ہے جبکہ ان کے پٹرول اوردیگر اخراجات بھی سرکاری خزانہ برداشت کرتاہے اور یہ اخراجات سرکاری خزانہ کوغیرضروری ٹیکہ ہے۔

عزیز اللہ گران نے واضح کیا کہ میں نے اس سلسلے میں پوری تفصیل اکھٹی کردی ہے اور جن جن محکموں کے آفیسرز نے اپنے چہیتوں اوررشتہ داروں ودوستوں کے حوالے سے میں یہ تمام تفصیل وزیراعظم ، وزیراعلیٰ اور مرادسعید کو پیش کرونگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ماہانہ پٹرول اور دیگر مرمت کی مد میں سرکاری خزانہ کو لاکھوں کاٹیکہ لگایاجارہاہے اور جس طرح وزیراعظم ہائوس اور مرادسعیدنے اپنے محکمہ کے گاڑیوں کو نیلام کیاہے۔ اس طرح سوات میں سرکاری محکموں میں ضرورت سے زیادہ گاڑیوں کوبھی نیلام کیاجائے اور سرکاری خزانہ کو مزید نقصان سے بچایاجائے۔ انہوں نے کہا کہ سوات میں سرکاری ہوٹلوں میں جوگھپلے کئے گئے ہیں اس حوالے سے بھی جلد پردہ اٹھایاجائیگا۔ اور تمام حقائق کو منظرعام پر لائیں گے۔

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں