فری میڈیکل کیمپ کا مقصدغریب مریضوں کو مفت طبی امداداورادویات کی فراہمی ہے‘ ڈاکٹر یاسر

پیر 26 نومبر 2018 14:30

سوات۔26 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 نومبر2018ء) سیدوشریف سوات میں فری آئی کیمپ کا انعقاد،ماہرین نے جدید مشینری کے ذریعے سینکڑوں مریضوں کا مفت معائنہ کیا ،مفت ادویات اور عینکیں بھی فراہم کردی گئیں، سیدوشریف سوات میں فری آئی کیمپ کا انعقاد کیاگیا جس میں سینکڑوں مریضوں جن میں مردوخواتین اور بچے شامل تھے کا نہ صرف جدید مشنری کے ذریعے مفت معائنہ کیا گیا بلکہ انہیں مفت ادویات اور عینکیں بھی فراہم کی گئیں اس موقع پر کیمپ کے آرگنائزرنوجوان ڈاکٹر یاسرنے میڈیا کو بتایا کہ کیمپ کے انعقادکا مقصد غریب اورنادارمریضوں کو مفت طبی امداداورادویات فراہم کرنا ہے جبکہ ہمارا مقصد بھی دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہے اورمقصد کے حصول کیلئے ہرممکن اقدام کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں