سوات میں شدید برفباری، درجنوں سیاح پھنس گئے

ملک کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر برشوں اور برف باری کی نئی لہر آگئی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 20 مارچ 2019 00:11

سوات میں شدید برفباری، درجنوں سیاح پھنس گئے
سوات(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19مارچ2019ء) سوات میں شدید برفباری کے باعث درجنوں سیاح پھنس گئے۔ ملک میں بارشوں اور برف باری کی نئی لہر داخل ہو گئی ہے جس کی وجہ سے پورے ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور برفباری کا ایک بار پھر آغاز ہو گیا ہے۔ شمالی علاقہ جات میں برفباری کے باعث پورے ملک میں سردی کی نئی لہر پھیل گئی ہے۔ اس کے علاوہ فیصل آباد، سیالکوٹ، لاہور اور کئی شہروں میں مختلف مقامات پر بارشیں بھی ہو رہی ہیں۔

سوات میں شدید برفباری اور لینڈسلائڈنگ کا باعث وہاں گھومنے جانے والے سیاح پھنس کر رہ گئے ہیں۔ انتظامیہ راستے کھولنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہی ہے لیکن فی الحال وہاں موجود تمام سیاح پھنس کر رہ گئے ہیں اور تمام راستے لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے بند ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات نے مزید چند روز تک ملک بھر میں مزید بارشوں اور برفباری کی پیشنگوئی بھی کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ پاکستان میں بارشوں کا نیا سسٹم داخل ہو گیا ہے جس کی وجہ سے ملک کے کئی علاقوں میں بارشوں کے امکانات ہیں اور شمالی علاقہ جات میں برفباری بھی ہو گی جبکہ سوات اور کالام میں برفباری ایک بار پھر شروع ہو گئی ہے۔ عورتوں اور بچوں سمیت درجنوں سیاح ہوٹلوں تک محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ لینڈ سلائنڈنگ کی وجہ سے تمام راستے بھی بند ہیں البتہ انتظامیہ راستے کھلوانے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ وہاں کا درجہ حرارے منفی 2 ڈگری سیلسیس تک گر گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسم کچھ دن تک مزید سرد ہو سکتا ہے۔ شمالی علاقہ جات میں ہونے والی برفباری کے بعد پورے ملک میں سردی کی شدت میں ایک دم دوبارہ اضافہ ہو گیا ہے۔

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں