c سوات ، سکو ل چاردیواری گرنے سے دو بچے جاں بحق

اتوار 14 جولائی 2019 20:46

(سوات(آن لائن) سرسینئی میں سکو ل گرائونڈ چاردیواری شدیدطوفان سے گر گئی ،2 بچیجاں بحق ایک شدید زخمی دیوار گرنے سے 12 سالہ نوجوان حیات علی ولد خلیفہ موقع پر دم توڑ گئے جبکہ دو شدید زخمیوں میں ریحان خان ہسپتال میں خالق حقیقی سے جا ملے ،شہزاد زخمی حالت میں زیر علاج ہے ،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز تھانہ کبل کے علاقہ سرسینئی میں شدید طوفان اور بارش کیوجہ سے ہائی سکول سرسینئی گرائونڈ کے چار دیواری گرنے سے تین نوجوان ریحان خان ،حیات علی اور شہزاد ملبے کے نیچے آگئے مقامی لوگوں اور پولیس کی کوششوں سے نوجوانوں کو نکال کر ہسپتال پہنچا یا گیا تاہم حیات علی ولد خلیفہ موقع پر دم توڑ گئے تھے جبکہ ریحان اور شہزاد کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچا یا گیا جس میں ریحان بھی دم توڑ گیا جبکہ شہزاد زخمی حالت میں زیر علاج ہے جاں بحق افراد کی فاتحہ خوانی کا سلسلہ جاری ہے جس میں جوق درجوق لوگ شرکت کر رہے ہیں ۔

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں