عوام دوست حکومتی پالیسی کیوجہ سے حکومت پرعوامی اعتماد بڑھتاجارہاہے، محب اللہ خان

اتوار 29 ستمبر 2019 19:06

سوات۔29ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2019ء) صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیرزراعت لائیوسٹاک وفشریز محب اللہ خان نے کہا ہے کہ عوام دوست حکومتی پالیسی کیوجہ سے حکومت پرعوامی اعتماد بڑھتاجارہاہے، ماضی کے برعکس عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کیاجارہاہے ، وزیراعظم عمران خان نے جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں مودی کو ان کا اصل چہرہ دکھادیاہے، عمران خان نے ثابت کردیاہے کہ وہ صرف پاکستان کا نہیں بلکہ پورے عالم اسلام کے لیڈر ہے وزیراعظم نے پورے قوم کا سرفخرسے بلندکردیاہے ، عوامی وزیراعظم عوامی امنگوں کے مطابق پورا اتررہے ہیں۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ واقع سیدوشریف شگئی میں ایک کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ عوامی حکومت نے عوام مسائل کے حل کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی مرتب کی ہے ، عوام نے حکومتی کارکردگی پراطمینان کااظہارکرتے ہوئے عمران خان کے قیادت پر مکمل اعتماد کیاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ماضی کے برعکس عوام کاپیسہ عوام پر خرچ کیاجارہاہے، موجودہ حکومت نے عوام کی فلاح وبہبود اورعام آدمی کی حالت بہتربنانے پرتوجہ مرکوز کررکھی ہے۔

محب اللہ خان نے کہا کہ سیاسی مخالفین کے ساتھ عوام کے فلاح و بہبود کا کوئی پروگرام نہیں ہے، تحریک انصاف نے ملک بھر میں انقلابی اقدامات اُٹھا کر عوام کے دلوں پر حکمرانوں کر رہی ہے اپوزیشن جماعتوں کا ایجنڈا نہیں ہے، ترقی اور خوشحالی کے حوالے سے تحریک انصاف کے ساتھ ایک بہترین پروگرام ہے عوام تحریک انصاف کے ساتھ ہیں اور تحریک انصاف ہی عوامی اُمنگوں کے مطابق کام کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترقی اور خوشحالی کے حوالے سے حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات سے عوام مطمئن ہیں عوام نے پی ٹی آئی حکومت پر اعتماد کرتے ہوئے کافی اُمیدیں وابستہ کر رکھی ہیں انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین کے ساتھ عوام کے فلاح و بہبود کا کوئی پروگرام نہیں ہے بلکہ وہ اپنے ذاتی ایجنڈے کو دوام دینے کیلئے مصروف عمل ہے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ملکی بقاء اور سلامتی کیلئے آخری حد تک جائیں گے اور لوگوں کی مشکلات کم کرنے کیلئے حکومتی سطح پر اقدامات اُٹھائیں گے ۔

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں