وزیراعظم عمران خان حقیقی معنوں میں اسلام کے خدمت کررہے ہیں،چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان

اتوار 29 ستمبر 2019 19:06

سوات۔29ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2019ء) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان حقیقی معنوں میں اسلام کے خدمت کررہے ہیں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں عمران خان کے کلمہ پڑھنے سے دنیا کے ہر مذہب والوں کے سامنے پورا ہال گونج اٹھااور دنیا بھر کے مسلمانوں کے دلوں تک جا پہنچا جبکہ دنیا کو یہ بھی پیغام دیا کہ اسلام ہمیں امن،بھائی چارے، صبر و تحمل اور حق کیلئے باطل کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے، دہشت گردی کا اسلام سے کوئی واسطہ نہیں، اسلام ایک ایسا پُرامن مذہب ہے جو تمام انسانیت کے لیے ایک مثال ہے، وزیراعظم نے واضح کردیاکہ کشمیر ہماری روح کا حصہ ہے ہم اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں دنیا ساتھ دے یا نہ دے ہم کشمیر کے مسئلے پر آخری حد تک جائیں گے جبکہ ایٹمی جنگ ہوئی تو اس کے اثرات پوری دنیا پر پڑیں گیا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حجرہ مکان باغ میں کھلی کچہری کے دوران لوگوں کے مسائل سننے کے بعد مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، فضل حکیم خان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے خدمت خلق کا جو موقع عطا کیا ہے اسے عبادت سمجھ کر نبھائیں گے، ہم کام کرنے آئے ہیں اور کام کر کے دکھائیں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف میرٹ اور انصاف کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے میرٹ اور انصاف کے تقاضوں کے مطابق حکومتی امور سر انجام دے رہے ہیں ہمارا عوام سے تعلق ہے اور عوام کے مینڈیٹ پر آنچ نہیں آنے دیں گے خدمت کے سفر میں کسی کو حائل نہیں ہونے دیا جائے گانئے پاکستان میں ہرعلاقے کو یکساں ترقی دیں گے۔

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں